حیدرآباد۔25اگسٹ(اعتماد نیوز) آج کیرلا کے گورنر شیلا دکشت نے دہلی کا دورہ
کیا اور انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور صدر جمہوریہ پرنب
مکھرجی سے ملاقات کی۔ اس دورہ کے بعد
شیکا دکشت کی جانب سے کیرلا کے گورنر
کے عہدہ سے استعفی کی خبریں گشت کرنے لگیں ۔ تاہم شیکا دکشت نے کہا کہ یہ
محض افواہیں ہیں۔ اور انکے دورہ دہلی کے ہر موقع پر صدر جمہوریہ سے ملاقات
روایتی ہے۔